Mar ۰۷, ۲۰۲۶ ۲۳:۱۲ Asia/Tehran
  • وعدہ صادق 4  کی  27 ویں لہر،حیفا میں صیہونی مراکز پر خیبر شکن میزائلوں کا حملہ

 سپاہ پاسداران کے تازہ ترین اعلامیہ کے مطابق اپریشن وعدہ  صادق 4 کی ستائیسویں لہر میں حیفا میں غاصب صیہونی حکومت کے فوجی مراکز کو خیبر شکن میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا

سحرنیوز/ایران:  سپاہ پاسداران نے بتایا ہے کہ آپریشن وعدہ صادق 4 کی 27 ویں لہر میں امریکی اور صیہونی ٹھکانوں اور اڈوں پر ڈرون طیاروں اور میزائلوں کے کامیاب  حملے کئے گئے۔
 اس رپورٹ کے مطابق وعدہ صادق 4 کی اس لہر میں مقبوضہ فلسطین کے علاقے حیفا میں صیہونی فوجی  مراکز کو گائیڈیڈ خیبر شکن میزآئلوں سے نشانہ  بنایا گیا۔  
 سپاہ پاسداران نے بتایا ہے کہ اسی کے ساتھ ڈرون یونٹ نے وارنربردرس کمپنی کی عمارتوں کے پاس امریکا کے مارینا فوجی اڈے  کوکامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا ہے۔
ایران کے آپریشن وعدہ صادق 4 کی ستائیسویں لہر میں سلمان  بندرگاہ پر دہشت گرد امریکی فوج کے پانچویں بحری بیڑے کے کمانڈ سینٹر پر  بھی کامیاب حملہ کیا گیا ہے۔

 

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

 

ٹیگس