آزاد تجارت سے متعلق امریکہ اور یورپی یونین کے مذاکرات ناکام
جرمنی کے وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ یورپی یونین اور امریکہ کے درمیان آزاد تجارت سے متعلق مذاکرات ناکام ہو گئے۔
جرمنی کے وزیر خزانہ زیگمار گابریل نے کہا کہ ٹرانس اٹلانٹیک تجارت اور سرمایہ کاری کے معاہدے ٹی ٹی آئی پی کے بارے میں امریکہ کے ساتھ مذاکرات ناکام ہو گئے- جرمنی کے وزیر خزانہ اور ڈپٹی چانسلر زیگمار گابریل نے اتوار کو اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ امریکہ کے ساتھ مذاکرات عملی طور پر ناکام ہو چکے ہیں- انہوں نے کہا کہ ہم یورپ والے امریکہ کے مطیع و فرمانبردار بن کر نہیں رہ سکتے- واضح رہے کہ ٹی ٹی آئی پی معاہدے پر امریکہ اور یورپی یونین کے درمیان گذشتہ تین سال سے مسلسل مذاکرات چل رہے تھے لیکن اس کے باوجود اختلافات جوں کے توں باقی ہیں- انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ برطانیہ کے بعد اگر دیگر یورپی ممالک بھی یورپی یونین سے نکل جاتے ہیں تو پورا یورپ تباہ ہو جائے گا۔