سعودی عرب ؛ سلمان بن عبدالعزیز نے اعلیٰ سرکاری عہدوں میں رد و بدل کرتے ہوئے 13 حکام کو برطرف کر دیا
سعودی عرب کے بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اعلیٰ سرکاری عہدوں میں تبدیلی کرتے ہوئے تیرہ عہدے داروں کو ان کے عہدوں سے برطرف کر دیا ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: سعودی ذرائع کے مطابق بڑے پیمانے پر ہونے والی ان برطرفیوں اور تقرریوں میں کچھ وزارتوں اور عدلیہ کے ساتھ ساتھ امارات اور گورنری کی سطح پر تبدیلیاں شامل ہیں۔ سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی (واس) کی رپورٹ کے مطابق، وزیر برائے سرمایہ کاری خالد بن عبدالعزیز الفالح کی ان کے عہدے سے برطرفی کو شاہ سلمان کے بڑے بطوراہم فرمان دیکھا جا جا رہا ہے۔ شاہ سلمان نے اب مشیر اور کابینہ کے رکن کے بطور ان کی تقرری کی ہے، جبکہ فہد بن عبدالعزیز بن علی آل سیف کو سعودی عرب کا نیا وزیر برائے سرمایہ کاری مقرر کیا گیا ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
ان تبدیلیوں کے مطابق، شیخ سعود بن عبداللہ بن مبارک المعجب کو چیف پراسیکیوٹر کے عہدے سے برطرف کر کے شاہی دیوان میں وزیر کے عہدے کے ساتھ مشیر جبکہ خالد بن محمد بن ناصر الیوسف کو نیا چیف پراسیکیوٹر مقرر کیا گیا ہے۔ بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ تبدیلیاں سعودی ویژن ٹونٹی تھرٹی کے تناظر میں ریاض کی طویل المدتی پالیسیوں کے تحت کی گئی ہیں۔