Feb ۱۳, ۲۰۲۶ ۲۰:۲۲ Asia/Tehran
  • ہندوستان ؛ نئی دہلی کے اسکولوں کو بم دھمکیوں کا نہ رکنے والا سلسلہ جاری

ہندوستان کے دارالحکومت نئی دہلی میں اسکولوں کو مل رہی بم دھمکیوں کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔

سحرنیوز/ہندوستان    مقامی میڈیا کے مطابق آج جمعے کی صبح ایک بار پھر دارالحکومت کے کئی نامور اسکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکی ملی، جس کے بعد کافی ہلچل مچ گئی۔ صبح سوا نو بجے کے قریب پہلی کال جھنڈے والان میں واقع بی ڈی تمل ایجوکیشن اسکول میں آئی، جس میں اسکول کی حدود میں بم ہونے کی اطلاع دی گئی۔ اس کے فوراً بعد دیگر اسکولوں کو بھی اسی طرح کی دھمکیاں ملنے کی خبریں سامنے آئیں۔ اس سے قبل پیر کے روز بھی دہلی کے مختلف علاقوں میں واقع نو بڑے اسکولوں کو بم سے اُڑانے کی دھمکی کی کال موصول ہونے کے بعد افرا تفری مچ گئی تھی۔ یادرہے کہ رواں برس میں اب تک دہلی-

 ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

این سی آر میں اسکولوں کو بارہا بم سے اڑانے کی دھمکیاں مل چکی ہیں۔ سات فروری کو بڑے پیمانے پر بھیجے گئے ایک ای میل کے بعد پچاس سے زیادہ اسکولوں کو خالی کرایا گیا تھا جسے بعد میں وزارت داخلہ نے فرضی قرار دیا تھا۔ اٹھائس اور انتیس جنوری کو بھی پانچ اسکولوں کو دھمکیاں موصول ہوئی تھیں۔ دہلی پولیس اور سکیورٹی اداروں کی سائیبر ٹیم نے معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے دھمکی کے ذرائع کا پتہ لگانے کی کارروائی شروع کر دی ہے۔

 

ٹیگس