Feb ۱۳, ۲۰۲۶ ۲۰:۳۳ Asia/Tehran
  • بنگلہ دیش؛ دو تہائی اکثریت کے بعد بی این پی کا شیخ حسینہ کی واپسی کے لیے ہندوستان سے باضابطہ مطالبے کا اعلان

بنگلادیش کے انتخابات میں دو تہائی اکثریت حاصل کرنے والی پارٹی بی این پی کے ایک رہنمانے کہا ہے کہ ان کی جماعت سابق وزیرِاعظم شیخ حسینہ کی حوالگی کے لیے ہندوستان سے باضابطہ طور پر مطالبہ کرے گی۔

سحرنیوز/عالم اسلام:   بی این پی پارٹی کمیٹی کے رہنما صلاح الدین احمد نے ڈھاکا میں بی این پی کے دفتر کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جماعت قانون کے مطابق شیخ حسینہ کی حوالگی کے لیے ہندوستان پر دباؤ ڈالے گی۔

 

واضح رہے کہ جمعرات کو بنگلادیش میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے سرکاری نتائج کے مطابق طارق رحمان کی قیادت میں بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی بی این پی نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کر کرتے ہوئے تیرھویں قومی اسمبلی میں دوسو ستانوے میں سے دوسو بارہ نشستیں جیت لیں۔

 ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

ادھر پارلیمانی انتخابات میں بی این پی کو فیصلہ کن کامیابی دلانے پر ہندوستان کے وزیر اعظم مودی نے طارق رحمان کو مبارکباد دی اور ایک جمہوری اور ترقی پسند ہمسایہ ملک کی حمایت جاری رکھنے کے ہندستان کے عزم کا اعادہ کیا- دوسری جانب پاکستان کے صدر زرداری اور وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بھی طارق رحمٰن کو بنگلادیش کے عام انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے-

 

ٹیگس