پاکستان ؛پی ٹی آئی احتجاج کا معاملہ ۔ اپوزیشن ارکان سے حکومت کا رابطہ
پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر احتجاج کرنے والے اپوزیشن ارکان سے حکومت نے رابطہ کر لیا ہے۔
سحرنیوز/پاکستان: پاکستانی میڈیا کے مطابق اپوزیشن قیادت نے ون پوائنٹ ایجنڈا حکومتی نمائندے کے سامنے رکھا ہے۔ اپوزیشن قیادت کا کہنا ہے کہ مطالبہ تسلیم کیے جانے تک احتجاج جاری رہے گا اور بانی پی ٹی آئی کی صحت ون پوائنٹ ایجنڈا ہے۔جبکہ حکومتی نمائندے نے وزیراعظم سے مشاورت کے بعد اپوزیشن کو جواب دینے کا کہا ہے۔پارلیمنٹ کے باہر احتجاج کرنے والے اپوزیشن ارکان کو پولیس نے پارلیمنٹ کے عقبی دروازے پر بھی روک لیا، جس کے بعد اپوزیشن نے پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں گیٹ کے سامنے دھرنا دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
اس سے پہلے پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان کی صحت کے معاملے پر دھرنے کا اعلان کیا تھا جس کے پیش نظر اسلام آباد میں پارلیمنٹ اور ڈی چوک جانے والے تمام راستے بند کردیے گئے۔پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے مین گیٹ کو بھی بند کر کے پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئي ہے۔