یورپ میں ایران کے صادرات بینک کے منجمد اثاثے بحال
Oct ۲۵, ۲۰۱۶ ۰۷:۲۵ Asia/Tehran
-
23 مارچ دو ہزار بارہ کو یورپی کونسل نے صادرات بینک کی لندن برانچ کے اثاثے ایران کے ایٹمی پروگرام کے حوالے سے ظالمانہ طور پر منجمد کر دیے تھے۔
ایٹمی معاہدے پر دستخط کو نو ماہ گزرنے کے بعد یورپ میں ایران کے صادرات بینک کے منجمد اثاثے بحال ہو گئے ہیں۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کی وزارت خزانہ نے پیر کے روز اعلان کیا ہے کہ اس نے یورپی یونین کے قوانین کی مجلس عاملہ کے فیصلے کے بعد ایران کے صادرات بینک کے منجمد اثاثوں کو بحال کر دیا ہے۔
برطانیہ کی وزارت خزانہ نے اس بیان میں کہا ہے کہ ایران کے صادرات بینک اور اس کے لندن میں شعبہ پی ایل سی کا نام منجمد شدہ اثاثوں کی فہرست سے نکال دیا گیا ہے۔
23 مارچ دو ہزار بارہ کو یورپی کونسل نے صادرات بینک کی لندن برانچ کے اثاثے ایران کے ایٹمی پروگرام کے حوالے سے ظالمانہ طور پر منجمد کر دیے تھے۔
ٹیگس