آل سعود نے فلسطینی انتظامیہ کی مالی مدد ختم کر دی
https://urdu.sahartv.ir/news/echonomic_news-i255091-آل_سعود_نے_فلسطینی_انتظامیہ_کی_مالی_مدد_ختم_کر_دی
اقتصادی بحران کے شکار سعودیوں نے فلسطینی انتظامیہ کو دی جانے والی مالی امداد ختم کر دی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Oct ۲۶, ۲۰۱۶ ۰۵:۲۸ Asia/Tehran
  • آل سعود نے فلسطینی انتظامیہ کی مالی مدد ختم کر دی۔
    آل سعود نے فلسطینی انتظامیہ کی مالی مدد ختم کر دی۔

اقتصادی بحران کے شکار سعودیوں نے فلسطینی انتظامیہ کو دی جانے والی مالی امداد ختم کر دی ہے۔

فلسطینی نیوز ایجنسی سما کی رپورٹ کے مطابق صیہونی ویب سائت ولا (WALLA) نے فلسطینی انتظامیہ کے اعلی حکام کے حوالے لکھا ہے کہ سعودی عرب نے چھے مہینے پہلے بجٹ میں کمی اور اقتصادی مشکلات کی وجہ سے فلسطینی انتظامیہ کو ماہانہ بیس ملین ڈالر دی جانے والی مالی امداد منقطع کر دی ہے۔

سعودی عرب اور علاقے کے تیل پیدا کرنے والے بعض ممالک نے دو ہزار چودہ کے اواخر میں تیل کی قیمت میں کمی کا فیصلہ کیا جس کی وجہ سے عالمی سطح پر خام تیل کی قیمت جو ایک سو ڈالر فی بیرل سے زائد تھی، کم ہو کر چالیس ڈالر فی بیرل سے بھی کم ہو گئی جس کی وجہ سے تیل کی آمدنی پر انحصار کرنے والے ان ممالک کی اقتصادی حالت بہت خراب ہو گئی ہے۔

علاقے خاص طور پر عراق، شام اور یمن کے بارے میں سعودی عرب اور امریکہ کی پالیسیوں کی شکست کے بعد ان دونوں ملکوں نے ایران، روس اور عراق کو نقصان پہنچانے کے لیے تیل کی قیمت میں کمی کی لیکن اس سازش کا الٹا نتیجہ نکلا اور اس سے خلیج فارس کے تیل پیدا کرنے والے عرب ملکوں خاص طور پر سعودی عرب کو شدید نقصان پہنچا ہے۔