ایران اور یوریشیا اکنامک یونین میں ترجیحی ٹیرف معاہدہ
Jul ۰۶, ۲۰۱۷ ۱۴:۵۳ Asia/Tehran
ایران اور یوریشیا اکنامک یونین کے رکن ملکوں نے ترجیحی ٹیرف کے ایک معاہدے پر دستخط کر دیئے ہیں۔
معاہدے پر دستخط کی تقریب آرمینیا کے دارالحکومت ایروان میں منعقد ہوئی۔
ایران کے نائب وزیر صعنت و تجارت مجتبی خسرو تاج اور یوریشیا یونین کی وزیر تجارت ویرو نیکا نکی شینا نے دستخط کیے۔
اس معاہدے کے تحت پانچ سو پچاس صنعتی اشیا کو ترجیحی ٹریڈ ٹیرف میں شامل کیا گیا ہے۔
ایران کی وزارت زراعت نے بھی یوریشیا اکنامک یونین کے ساتھ تعاون کے فروغ پر پات چیت کی ہے۔
ایران اور یوریشیا اکنامک یونین نے تین سال پہلے آزاد تجارتی زون کے قیام کے بارے میں مذاکرات کا آغاز کیا تھا۔
یوریشیا اکنامک یونین میں روس، بیلاروس، قزاقستان اور آرمینیا شامل ہیں۔