Jul ۰۸, ۲۰۱۷ ۱۹:۲۰ Asia/Tehran
  • سعودی عرب میں غیر ملکوں سے خصوصی ٹیکس کی  وصولی

سعودی عرب اپنے بجٹ خسارے پر قابو پانے کے لیے غیر ملکی شہریوں سے خصوصی ٹیکس وصول کرے گا۔

سعودی حکومت نے اپنے ہاں مقیم غیر ملکیوں، نیز غیر ملکی ملازمین اور ان کے زیرکفالت افراد سے ماھانہ چھبیس ڈالر بیس سینٹ ٹیکس وصول کرنے کا اعلان کیا ہے۔
غیر ملکی شہریوں پر عائد اس ٹیکس میں ہرسال اضافہ کیا جائے گا اور سن دوہزار بیس تک ٹیکس کی رقم ایک سو چھے ڈالر، ساٹھ سینٹ تک پہنچ جائے گی۔
سعودی امیگریشن کے مطابق اس قانون کوجولائی دوہزار سترہ سے نافذ کردیا گیا ہے۔
سعودی حکومت نے حال ہی میں تمباکو اور سیگریٹ، نیز بہت سے مشروبات اور گھریلو اشیا پر عائد ٹیکس میں سو فی صد تک کا اضافہ کردیا ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق سن دوہزار سولہ میں سعودی عرب کا بجٹ خسارہ اناسی ارب ڈالر رہا ہے۔

ٹیگس