Feb ۰۲, ۲۰۲۶ ۱۲:۱۱ Asia/Tehran
  •  یورپی حکام کو عالمی مسائل کا صحیح ادراک نہیں ہے: کریملن

کریملن کے ترجمان نے یورپی حکام کو موجودہ عالمی مسائل کے صحیح ادراک سے عاری قرار دیا ہے

سحرنیوز/دنیا: کریملن کے ترجمان نے یورپی حکام کو موجودہ عالمی مسائل کے صحیح ادراک سے عاری قرار دیا ہے

 روس کے ایوان صدر کریملن ہاؤس کے ترجمان دیمیتری پیسکوف نے کہا ہے کہ اکثر یورپی ملکوں میں ایسے افراد اقتدار میں نظرآتے ہیں جو کم تعلیم یافتہ، غیر ذمہ دار اور محدود فکرکے مالک ہیں۔

 دیمتری پیسکوف نے کہا کہ یورپی حکام ان چیلنجوں کو سمجھنے سے قاصر ہیں جن سے ہم سبھی دوچار ہیں ۔

انھوں نے کہا کہ یورپی لیڈران کو موجودہ صورتحال کی سنگینی اور اہمیت کا ادراک ہی نہیں ہے۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

روسی ایوان صدرکریملن ہاؤس کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے یہ باتیں ایسی حالت میں کہی ہیں کہ رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے آج اپنے خطاب میں  فرمایا ہے کہ امریکی حکومت کے ایک با اثر عہدیدار کے مطابق ایران کے حالیہ ہنگاموں اور بلوؤں کے لئے امریکا اور صیہونی حکومت کی جاسوسی تنظیموں، سی آئی  اے  اور موساد نے اپنی پوری قوت لگادی تھی۔

ٹیگس