وزیر خارجہ عراقچی: ایران منصفانہ معاہدے کے لیے بھی تیار ہے اور جارحیت کے مقابلے کے لیے بھی
Feb ۰۲, ۲۰۲۶ ۱۲:۱۷ Asia/Tehran
وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے اپنے تازہ ایکس پوسٹ میں لکھا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران ایک منصفانہ ایٹمی معاہدے کے لیے بھی مکمل طور پر تیار ہے اور دشمنوں کے جارحیت کے سامنے دفاع کے لیے بھی۔
سحرنیوز/ایران: وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے لکھا ہے کہ سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ایران اور امریکہ ایک تاریخی موڑ پر کھڑے ہیں:
ہم ایک منصفانہ معاہدے کو حاصل کرسکتے ہیں جس میں ایٹمی ہتھیار کے عدم حصول کی ضمانت ہو اور یہ نتیجہ دونوں فریقوں کے لیے فائدہ مند ہوگا اور مختصر مدت میں بھی اس کا حصول ممکن ہے۔
دوسری جانب اس بات کا امکان ہے کہ غلط اندازے لگائے جائیں یا حتی ہم پر جارحیت ہو۔ اس صورت میں بھی ایران [اپنے دفاع کے لیے] اتنی ہی تیاری رکھتا ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel