آئی ایم ایف کے علاوہ کیا پاکستان کے پاس کوئی آپشن نہیں؟
مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے پاکستان کے نئے بجٹ پر شدید تنقید کی ہے۔
سحر نیوز/ پاکستان: چیئرمین مجلس وحدت مسلمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے سینیٹ میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ میں آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن کو ہو بہو مانا گیا ہے۔
بجٹ سے متعلق سینیٹ اجلاس میں علامہ راجہ عباس ناصر نے سوال کیا کہ آئی ایم ایف کے علاوہ کیا ہمارے پاس کوئی آپشن نہیں ہے ؟
انہوں نے مزید کہا کہ بجٹ میں غریب کے حق کو پامال کیا گیا اُن کا کہنا تھا کہ اس بجٹ سے عوام کو غریب سے غریب تر اور اشرافیہ کو مزید امیر بنایا گیا ہے۔
علامہ راجہ عباس ناصر نے کہا کہ ہمارے ایران اور سینٹرل ایشیا سے کیوں خراب تعلقات ہیں، ہم نے ایران گیس پائپ لائن کو کیوں نہیں مکمل کیا، ہم امریکا سے ڈرتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ ہندوستان نے امریکا اور روس سے تعلقات کو کتنا متوازن رکھا ہوا ہے ۔ اس دوران اپوزیشن کے ارکان نے بھی بجٹ پر احتجاج کیا بجٹ کی کاپیاں ڈیسک پر مارتے رہے۔