Oct ۲۴, ۲۰۱۷ ۱۶:۵۳ Asia/Tehran
  • سعودی بجٹ خسارہ اور آرامکو کے شیئر کی فروخت پر ابہام

سعودی حکومت دو سوارب ڈالر کے اپنے بجٹ خسارے کو کم کرنے کی ہرممکن کوشش کر رہی ہے۔

دو ہزار چودہ میں عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتوں میں آنے والی کمی کے بعد سعودی عرب کا بجٹ خسارہ دو سو ارب ڈالر تک پہنچ گیا-

سعودی کمپنی آرامکو کے مینیجنگ ڈائریکٹر امین ناصر نے کہا ہے کہ دو ہزار اٹھارہ میں اس کمپنی کے کچھ شیئر فروخت کر دیئے جائیں گے-

آرامکو کے سربراہ کے اس اعلان کے باوجود ماہرین کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے بجٹ خسارے کو کم کرنا آسان کام نہیں ہو گا- 

آرامکو کے پانچ فیصد شیئر کو فروخت کرنے کا منصوبہ سعودی عرب کے ذرائع آمدنی میں تنوع پیدا کرنے کے لئے تیار کیا گیا ہے کیونکہ سعودی عرب کی آمدنی کا انحصار صرف تیل کی فروخت پر ہے-

اس درمیان سعودی عرب میں معاشی کفایت شعاری کی پالیسی کے نفاذ کی وجہ سے بھی سعودی عرب کی معاشی صورت حال کافی دگرگوں دکھائی دے رہی ہے۔

ٹیگس