دمشق کی بین الاقوامی نمائش میں ایرانی کمپنیوں کی شرکت
Sep ۰۴, ۲۰۱۸ ۱۴:۴۸ Asia/Tehran
دمشق میں ساٹھویں بین الاقوامی اقتصادی نمائش میں ایران کی تیس کمپنیاں شریک ہیں جو اپنی مصنوعات پیش کر رہی ہیں۔
دمشق کی بین الاقوامی اقتصادی نمائش میں ایرانی ہال کے ڈائریکٹر محمد رضا خانزادہ نے کہا ہے کہ ایران کی آٹو موبائل، گھر کے استعمال کی اشیا، برقی آلات اور سامان، اشیائے خوراک، بلڈنگ میٹیریل، زرعی شعبے میں کام آنے والے آلات اور معدنیات کی صنعت سے متعلق مشینیں تیار کرنے والی کمپنیوں نے خاص طور پردمشق کی بین الاقوامی نمائش میں حصہ لیا ہے-
اس کے علاوہ بھی متعدد ایرانی کمپنیاں اس نمائش میں شریک ہیں- دمشق کی ساٹھویں بین الاقوامی نمائش پندرہ ستمبر تک جاری رہے گی جس میں دنیا کے اڑتالیس ممالک شریک ہیں-