کیمیائی صنعتوں اور لیبارٹری آلات کی دوسری بین الاقوامی نمائش کا آغاز
Dec ۰۵, ۲۰۱۸ ۱۵:۰۹ Asia/Tehran
کیمیائی صنعتوں اور لیبارٹری مشینوں کی دوسری بین الاقوامی نمائش تہران میں شروع ہوگئی جس میں دنیا کے نو ممالک حصہ لے رہے ہیں۔
اس نمائش میں ایران کے علاوہ جرمنی، برطانیہ، ہندوستان، چین، امریکہ، سنگاپور، ہنگری اور فرانس کی پچاسی کمپنیوں نے اپنی جدید ترین مصنوعات اور خدمات نمائش کے لیے پیش کی ہیں۔اپنی مصنوعات کا تعارف، آفٹرسیل سروس، کسٹمر سے رابطہ اور ان کی ضروریات کا پتہ لگانا اور مارکیٹ ڈیمانڈ سے آگہی اس نمائش کے انعقاد کے اہم ترین مقاصد ہیں۔کیمیائی صنعتوں اور لیبارٹری مشینوں کی دوسری بین الاقوامی نمائش بدھ سے شروع ہوئی ہے اور ہفتے تک جاری رہے گی۔