آبنائے ہرمز میں اسکورٹ کی درخواستوں کی امریکا کی جانب سے مخالفت
ٹرمپ کی لفاظیوں کے برخلاف امریکی بحریہ نے آبنائے ہرمزمیں بحری جہازوں کو اسکورٹ کرنے کی درخواستوں کی ہرروز مخالفت کی ہے
سحرنیوز/ایران: رائٹرز نے باخبر حکام کے حوالے سے اعلان کیا ہے کہ جہازرانی کی صنعت نے آبنائے ہرمز سے گزرنے کے لئے تقریبا ہر روز امریکی بحریہ سے اسکورٹ کی درخواست کی ہے جس کو اس نے یہ کہتے ہوئے مسترد کیا ہے کہ فی الحال خطرہ بہت زیادہ ہے۔
اس رپورٹ سے ظاہرہوتا ہے کہ مشرق وسطی سے تیل کی برآمدات کا تعطل جاری ہے جبکہ امریکی صدر ٹرمپ نے دعوی کیا تھا کہ امریکا جب بھی ضروری سمجھے گا آبنائے ہرمز میں جہازوں کو اسکورٹ کرے گا تا کہ اس حیاتی اہمیت کی سمندری گزرگاہ سے سامان کی ترسیل جاری رہے۔
یاد رہے کہ ایران کے خلاف امریکا اوراسرائیل کی جنگ شروع ہونے کے بعد ایک ہفتے سے زائد عرصے سے آبنائے ہرمز سے جہازوں کے گزرنے کا سلسلہ تقریبا رکا ہوا ہے جس کی وجہ سے دنیا کے لئے تیل کی تقریبا 20 فیصد سپلائی میں رکاوٹ آگئی ہے اور تیل کی عالمی قیمت 2022 کے بعد کی اعلی ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel