Mar ۱۲, ۲۰۲۶ ۱۱:۰۴ Asia/Tehran
  • سفیر ایران: ایران کے خلاف سلامتی کونسل کے اقدام کو تسلیم نہیں کرتے

اقوام متحدہ  میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے سلامتی کونسل سے ایران مخالف قرار داد کی  منظوری کو آشکارا ظلم قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ ہم سلامتی کونسل کے اس اقدام کوتسلیم نہیں کرتے

سحرنیوز/ایران:   اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے  امریکا کے وقت کے مطابق بدھ 11 مارچ کی شام سلامتی کونسل سے اجلاس سے خطاب میں ایران مخالف قرار داد کو کھلا ظلم قرار دیا۔ 
انھوں نے کہا کہ ایران کے خلاف کھلی  جارحیت کی گئی لیکن اس قرار داد میں زمینی حقائق میں تحریف کی گئی اوربحران کے بنیادی عوامل کو عمدا نظر انداز کیا گیا۔  
   اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ  ایران کے سفیر نے کہا کہ یہ جانبدارانہ قرار داد ہے اور سیاسی محرکات کے تحت صیہونی حکومت اور امریکا کے ذریعے آگے بڑھائی گئی ہے۔ 
انھوں نے کہا کہ اس قرار کا مقصد پوری طرح واضح ہےاوراس میں جارح اور جارحیت کا نشانہ بننے والے کی جگہیں تبدیل کردی گئی ہیں۔
امیرسعید ایروانی نے کہا کہ امریکا اوراسرائیل نے ایران کے  خلاف کھلی جارحیت اوراقوام متحدہ کے منشورکی خلاف  ورزی کی ہے اور اس قرار داد میں انہیں انعام  دیا گیا ہے۔
   اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے کہا کہ یہ قرار داد جارحین کو سزا سے تحفظ فراہم کرتی ہے، اس سے  بین الاقوامی برادری کو غلط پیغام جاتا ہے اورجارحین کو مزید جرائم کے ارتکاب کے لئے زیادہ بے شرمی سے  کام  لینے کا حوصلہ ملتا ہے۔ بنابریں ہم سلامتی کونسل کی اس قرار داد کو تسلیم نہیں کرتے۔ 
       انھوں نے کہا کہ ہم اس قرار داد کوظالمانہ اورغیر قانونی سمجھتے ہیں۔ یہ قرار داد اقوام متحدہ کے منشور اور بین الاقوامی قوانین کے منافی ہے اورنقض امن اورجارحانہ اقدامات طے کرنے کے اصولوں کو نظراندازکرتی ہے۔ 
اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سینیئرسفارتکارامیر سعید ایروانی  نے سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب میں خبردارکیا کہ " شک نہ کریں کہ آج ایران کی باری ہے تو کل کسی بھی آزاد ملک کی باری آسکتی ہے۔"

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

 

ٹیگس