ہندوستان اور قشم کے درمیان سمندری راستے کا قیام
May ۲۴, ۲۰۱۹ ۱۵:۱۳ Asia/Tehran
ہندوستان کے پہلے تجارتی جہاز کے قشم پہنچنے کے ساتھ ہی ہندوستان اور ایران کے جزیرے قشم کے درمیان نئے سمندری راستے سے استفادہ کئے جانے کا عمل شروع ہو گیا۔
تیرہ ہزار ٹن تجارتی اشیا کا حامل ہندوستان کا بحری جہاز جمعرات کی شام ایران کے صوبے ہرمزگان میں واقع جزیرے قشم کی بندرگاہ پر لنکر انداز ہو گیا۔
قشم کے بندرگاہی اور جہاز رانی کے امور کے ڈائریکٹر علی اشتری نے ہندوستانعکے تجارتی جہاز کے جزیرہ قشم کی بندرگاہ پر لنگر انداز ہونے کو ایران اور ہندوستان کے درمیان بحری راستے سے تجارت میں نئے باب کا آغاز قرار دیاہے جس سے اس بندرگاہ پر سمندری تجارت کی رونق بڑھے گی۔
قشم ایران کا ایک قدیمی ترین بڑا تاریخی جزیرہ ہےجو صوبے ہرمزگان کے صدر مقام بندر عباس کے جنوب میں واقع ہے۔
ٹیگس