Aug ۲۳, ۲۰۱۹ ۱۵:۴۱ Asia/Tehran
  • تہران میں آٹھ قسم کی دواؤں کی رونمائی

تہران میں ایڈکشن سائنس سے متعلق تیرہویں بین الاقوامی کانفرنس میں آٹھ قسم کی دواؤں کی رونمائی ہوئی۔

ایڈکشن سائنس سے متعلق تیرہویں بین الاقوامی کانفرنس ایران کے رازی میڈیکل کالج میں بدھ کو شروع ہوئی تھی جو جمعے تک جاری رہی۔ ادارہ خوراک و دوا میں شعبہ دوا سازی کے ڈائریکٹر مہرعلیان نے اس کانفرنس کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ دوائیں " تماد " ایرانی کمپنی کی تیار کردہ ہیں اور ان میں تین قسم کی دوائیں نشے کی لت چھڑانے میں مدد دیتی ہیں۔
بیس ملی گرام کے متھاڈون ٹیبلٹ ، چالیس میلی گرام کے متھاڈون ٹیبلت اور دومیلی گرام کے بوپرو نوفن ٹیبلٹ نشے کی لت سے چھٹکارا دلانے کی وہ دوائیں ہیں جن کی اس کانفرنس کے موقع پر رونمائی ہوئی ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران میڈیکل اور دوا سازی کے میدان میں ترقی یافتہ ملکوں میں شمار ہوتا ہے۔