Oct ۲۱, ۲۰۲۵ ۱۲:۲۸ Asia/Tehran
  • پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی کا کوئی وقت مقرر نہیں: پاکستان کے وزیر خارجہ خواجہ آصف

پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والی جنگ بندی کی مدت کے بارے میں کہا ہے کہ افغانستان سے جنگ بندی کے لئے وقت کی کوئی حد مقرر نہیں کی گئی ہے۔

سحرنیوز/پاکستان: میڈیا رپورٹوں کے مطابق پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے ایک بیان میں کہا کہ یہ بہت واضح طور پر بیان کیا گیا تھا کہ کوئی دراندازی نہیں ہو گی، ٹی ٹی پی کو ان کی سرزمین پر کوئی سہولت فراہم نہیں کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم بار بار یہ بات دہراتے رہے اور ظاہر ہے کہ افغانستان اس بات سے انکار کرتا ہے۔  خواجہ آصف نے کہا کہ ترکیہ اور قطر نے، بقول ان کے، زور دیا کہ بنیادی تنازع یہ ہے کہ افغانستان کی سرزمین یا سرپرستی ٹی ٹی پی کو پاکستان میں کارروائی کے لئے دستیاب ہے۔

پاکستان کے وزیر دفاع  نے کہا کہ ہم نے افغانستان کو بتایا کہ سب کچھ صرف ایک شق پر منحصر ہے، کوئی وقت مقرر نہیں تھا کہ ہم فلاں تاریخ تک دیکھیں گے اور پھر جنگ بندی معاہدے کی توسیع کریں گے۔ خواجہ آصف نے مزید کہا کہ جب تک نافذ العمل معاہدے کی خلاف ورزی نہیں ہوتی ہمارے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ موجود ہے۔

 

ٹیگس