Oct ۲۰, ۲۰۲۵ ۱۸:۲۶ Asia/Tehran
  • ایشیائی ملک متحدہ ہوکر چیلنجوں کا مقابلہ کریں ، ایران

جنیوا میں ایشیائی پارلیمانی ایسوسی ایشن کے اجلاس سے خطاب میں ایرانی مندوب نے ایشیائی ملکوں کی یک جہتی کی تقویت پر زور دیا ہے

سحر نیوز/ ایران:  جنیوا میں بین الپارلیمانی یونین کے اجلاس کے موقع پر اتوار کی رات ایشیائی پالیمانی ایسو سی ایشن کا اہم اجلاس ہوا۔ 
اجلاس سے خطاب میں اسلامی جمہوریہ ایران کے ڈپٹی اسپیکر حمید رضا حاجی بابائی نے کہا کہ ایشیائی ملکوں کی پارلیمانی ایسو سی ایشن، رکن ملکوں کی باہمی یک جہتی سے مشترکہ علاقائی اور عالمی چیلنجوں کے مقابلے میں موثر اور ہم آہنگ فیصلے کرسکتی ہے۔ 
انھوں کہا کہ سیاسی، اقتصادی اور ماحولیاتی تغیرات نیز سیکورٹی سے متعلق چیلنجوں نے ملکوں کی قومی سلامتی اور سرحدوں کے تحفظ کے لئے سنجیدہ مسائل کھڑے کردیئے ہیں۔ 
انھوں نے کہا کہ ان حالات میں ایشیائی ملکوں کے درمیان اتحاد ویک جہتی کی ضرورت پہلے سے زیادہ محسوس کی جارہی ہے۔ 
ایرانی مندوب نے کہا کہ غزہ میں جوکچھ ہوا ہے وہ صرف سیاسی تنازعہ نہیں ہے بلکہ ایک انسانی اور اخلاقی المیہ ہے جس نے بین الاقوامی قوانین کے بنیادی اصولوں کو چیلنج کررکھا ہے۔ ان حالات میں ایشیائی ممالک خاموش تماشائی نہیں رہ سکتے۔ 
ایرانی مندوب حاحی بابائی نے کہا کہ جنگوں اور موسمیاتی تغیرات کے باعث مہاجرت کا بحران جو ایشیا میں انسانی سیکورٹی اور علاقائی استحکام کو خطرے سے دوچار کررہا ہے اور اسی طرح بد نظمی اور یک جانبہ پابندیوں سے ماحولیات اور معیشت کو لاحق خطرات کو، پارلیمانی تعاون کے ذریعے کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔ 
انھوں نے کہا کہ براعظم ایشیا ہم سب کا حال بھی ہے، ماضی بھی ہے اور مستقبل بھی۔ ایک ہمہ گیر اور جامع ایشیائی پارلیمان کی تشکیل مستقبل کے لئے بہترین راہ ہے جو اپنی نیز رکن ملکوں کی توانائیوں سے حد اکثر استفادہ کرکے ایشیا میں صلح و آشتی، سلامتی، رفاہ اور انسانی حقوق کو یقینی بناسکتی ہے

 

ٹیگس