افغانستان کے انگور کی پہلی کھیپ چابہار کے راستے ہندوستان روانہ
https://urdu.sahartv.ir/news/echonomic_news-i354388-افغانستان_کے_انگور_کی_پہلی_کھیپ_چابہار_کے_راستے_ہندوستان_روانہ
افغانستان کے ریفریجریٹڈ سامان کی پہلی کھیپ ایران کی جنوب مشرقی بندر گاہ چابہار سے ہندوستان کے لئے برآمد ہوئی -
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۰۲, ۲۰۱۹ ۱۱:۱۸ Asia/Tehran
  • افغانستان کے انگور کی پہلی کھیپ چابہار کے راستے ہندوستان روانہ

افغانستان کے ریفریجریٹڈ سامان کی پہلی کھیپ ایران کی جنوب مشرقی بندر گاہ چابہار سے ہندوستان کے لئے برآمد ہوئی -

ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان کے محکمہ پورٹ اینڈ شیپنگ کے ڈائریکٹر جنرل بہروز آقایی نے کہا کہ اس کھیپ میں افغانستان کے انگور تھے جو ہندوستان کی بندرگاہ ناوا شیواری کے لئے ارسال کئے گئے - انہوں نے کہا کہ اس وقت چابہار بندرگاہ میں ایک سو ساٹھ ریفریجریٹید کنٹرینروں کو رکھنے کی گنجائش ہے - ان کا کہنا تھا کہ دیگر ملکوں خاص طور پر افغانستان کی مصنوعات کو چابہار بندرگاہ سے برآمد کرنے کے لئے چارج بھی مقرر کردیا گیا ہے - چابہار بندرگاہ ایران کی واحد بندرگاہ ہے جو کھلے سمندر کے ساحل پر واقع ہے -