ایران کی نان آئل مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ
https://urdu.sahartv.ir/news/echonomic_news-i356298-ایران_کی_نان_آئل_مصنوعات_کی_برآمدات_میں_اضافہ
امریکی پابندیوں کے باوجود ایرانی نان آئل مصنوعات کی برآمدات میں قابل قدر اضافہ ہوا ہے۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Oct ۱۳, ۲۰۱۹ ۰۶:۵۲ Asia/Tehran
  • ایران کی نان آئل مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ

امریکی پابندیوں کے باوجود ایرانی نان آئل مصنوعات کی برآمدات میں قابل قدر اضافہ ہوا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران اور جرمنی کے ایوان صنعت و تجارت کے سربراہ عباس علی قصاعی نے ارنا کے نمائندے  سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی نان آئل مصنوعات کی برآمدات کی شرح میں قابل قدر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے.

انہوں نے کہا کہ ایران نے امریکی پابندیوں کے باوجود روایتی مصنوعات کے علاوہ طبی، دواسازی اور طبی مصنوعات کی پیداور کے شعبے میں قابل قدر کامیابیاں حاصل کی ہیں.