Nov ۲۵, ۲۰۱۹ ۱۰:۱۱ Asia/Tehran
  • چین، روس، جرمنی اور ہالینڈ کی ایران میں سرمایہ کاری

اسلامی جمہوریہ ایران کے محکمہ صنعت، کان کنی اور تجارت کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں رواں سال کے ابتدائی 6 مہینوں کے دوران، صنعتی ممالک بشمول جرمنی، چین، روس اور ہالینڈ کی سرمایہ کاری میں قابل قدر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق رواں سال کے ابتدائی 6 مہینوں کے دوران، ایرانی وزرات صنعت، کان کنی اور تجارت کے متعلقہ اداروں کے تحت 67۔7 کروڑ کی بجٹ پر شامل 52 منصوبوں کا پرمٹ دیا گیا ہے جن میں غیر ملکی ممالک نے سرمایہ کاری کی ہے۔

اس رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ہالینڈ نے رواں سال کے ابتدائی 6 مہینوں کے دوران 72۔3 کروڑ ایرانی صنعت، کان کنی اور تجارت کے شعبے میں سرمایہ کاری کی ہے اور اسی شعبے میں 2۔48 فیصد کا حصہ لیا ہے۔

 ایرانی وزرات صنعت کے مطابق اسی عرصے کے دوران، ہالینڈ، متحدہ عرب امارات، جرمنی، ترکی اور چین نے بالترتیب اسلامی جمہوریہ ایران میں 72۔3 کروڑ ڈالر، 78۔1 کروڑ ڈالر، 1۔7 لاکھ ڈالر، 6۔6 لاکھ ڈالر اور 8۔2 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔

 

ٹیگس