Nov ۲۹, ۲۰۱۹ ۱۷:۲۹ Asia/Tehran
  • تہران میں بیک وقت دو بین الاقوامی صنعتی نمائشوں کا آغاز

تہران میں دو بین الاقوامی صنعتی نمائشوں کا آغاز ہوگیا ہے۔

ایران میٹافو کے نام سے فولاد، معدنیات اور میٹالرجی انڈسٹریز سے متعلق بین الاقوامی نمائش میں ایرانی کمپنیوں کے علاوہ جرمنی، فرانس، اسپین، برطانیہ، ترکی، روس، چین اور ہندوستان سمیت متعدد  یورپی اور ایشیائی ممالک کی تین سو کمپنیاں شریک ہیں۔ پرنٹنگ اور پیکجنگ انڈسٹریز سے متعلق چھبیسویں عالمی نمائش بھی تہران میں جمعے سے شروع ہوگئی ہے جس میں ایران کی چارسو پینتالیس جبکہ بارہ غیر ملکی کمپنیاں حصہ لے رہی ہے۔ جن ممالک نے پرنٹنگ اینڈ پیکجنگ کی عالمی نمائش میں اپنی مصنوعات پیش کی ہیں ان میں اٹلی، سوئیڈن، جرمنی، فرانس، چین، ترکی اور جنوبی کوریا شامل ہیں۔ مذکورہ دونوں نمائشیں پیر تک تہران کے انٹرنیشنل ٹریڈ فیئر سینٹر میں جاری رہیں گے۔