Dec ۳۰, ۲۰۱۹ ۱۱:۱۲ Asia/Tehran
  • ایران میں کھجور کی پیداوار میں 20 فیصد اضافہ

اسلامی جمہوریہ ایران میں 11.50 لاکھ ٹن سے زائد کھجور پیدا کی گئی ہے جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 20 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے

ایرانی کھجور ایسوسی ایشین کے سربراہ محسن رشید فرخی نے کہا ہے کہ پیدا ہونے والی کھجوریں ہندوستان، پاکستان جنوب مشرقی ایشیا، سی اے ایس، یوریشیا کے ممالک، روس اور یورپ کو برآمد کی جاتی ہیں.

محسن رشید فرخی نے کہا کہ گزشتہ سال تین لاکھ ٹن کھجور جس کی مالیت 40 کروڑ تھی، شمالی امریکہ، یورپی یونین، روس، بھارت اور چین کو برآمد کیا گیا.

انہوں نے مزید کہا کہ ایرانکے 7 صوبوں کرمان، سیستان و بلوچستان، خوزستان، ہرمزگان، بوشہر، فارس اور خراسان جنوبی میں کھجور پیدا کی جاتی ہے.

ایران سالانہ 1.1 سے 1.2 ملین ٹن تک مختلف کھجور پیدا کرتا ہے اسی لئے دنیا میں کھجور کی پیداواری اور برآمدات میں بالترتیب دوسری اور پانچویں نمبر پر ہے.

دنیا بھر میں 7.5 ملین ٹن کھجور پیدا کی جاتی ہے جس کے حوالے سے مصر، اسلامی جمہوریہ ایران، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، پاکستان، الجیریا، عراق، سودان، عمان اور لیبی دنیا کے دس بڑے ممالک ہیں.

 

ٹیگس