Dec ۱۸, ۲۰۲۵ ۲۰:۲۰ Asia/Tehran
  • فلسطینیوں کا قاتل ترکیہ کے دورے پر، آخر کیا ہے اس دورے کا مقصد؟

فلسطینیوں کی قاتل اور قابض و جارح صیہونی حکومت کی فوج کا کمانڈر ترکیہ کے دورے پر ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: عبری ویب سائٹ معاریو نے رپورٹ دی ہے کہ صیہونی حکومت کی فضائیہ کے کمانڈر تومر بار نے جو ترکیہ کے دورے پر ہیں ، ترک حکام سے علاقائی مسائل پر گفتگو کی ہے۔ صیہونی ذرا‏ئع نے دعوی کیا ہے کہ تومر بار کے ترکیہ کے دورے کا ایک مقصد شام میں ترکیہ کے دفاعی اور راڈار آلات کا مسئلہ اٹھانا تھا۔
صیہونی ماہرین کا کہنا ہے کہ شام میں ترکیہ کے اقدامات سے صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں کے کام میں رکاوٹ پیدا ہوسکتی ہے۔ 

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

دوسری جانب معاریو سمیت بعض صیہونی ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ ایران کے ساتھ صیہونی حکومت کی جنگ کی صورت میں اسرائیلی لڑاکا طیاروں کے لئے عدم مداخلت اور محفوظ راہداری کا مسئلہ بھی اسرائیلی فضائیہ کے کمانڈر کے ترکیہ کے دورے کے دوران اٹھائے گئے مسائل میں سے ایک ہو سکتا ہے۔

 

ٹیگس