اسرائیلی حکومت غاصبانہ قبضے کو یقینی بنانے اور شام کے حصے بخرے کرنے کے درپے: ایران
اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب نے سلامتی کونسل سے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ غاصب اسرائیلی حکومت غاصبانہ قبضے کو یقینی بنانے اور شام کے حصے بخرے کرنے کے درپے ہے۔
سحرنیوز/ایران: اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل مندوب امیر سعید ایروانی نے شام کے بارے میں منعقدہ سلامتی کونسل کے خصوصی اجلاس سے اپنے خطاب میں"بیت جن"علاقے پر اسرائيل کے جارحانہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ غاصب اسرائیلی حکومت دانستہ طور پر شام کے مختلف علاقوں پر اپنے غاصبانہ قبضے کو حتمی شکل دے رہی ہے اور شام کو کمزور کرکے اس کے حصے بخرے کرنا چاہتی ہے۔
امیر سعید ایروانی نے الجزائر، ڈینمارک اور سلووینیا کی کوششوں سے سلامتی کونسل کے ارکان کے شام اور لبنان کے دورے کو خوش آئند قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ یہ دورہ صیہونی حکومت کے غاصبانہ اقدامات اور دیگر غیرقانونی حرکتوں کو روکنے میں مؤثر ثابت ہوگا۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
انہوں نے شام کے سویدا علاقے میں عام شہریوں کو نشانہ بنانے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ان وحشیانہ جرائم کا ارتکاب کرنے والوں کو سزا دینا اور مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے ضروری ہے کہ دمشق میں موجود عارضی حکومت ٹھوس فیصلہ کرے اور مذہبی اور سماجی اختلافات میں شدت پیدا نہ ہونے دے۔