Feb ۱۹, ۲۰۲۰ ۱۸:۳۰ Asia/Tehran
  • چار نئی ایرانی کاروں کی رونمائی

امریکہ کی غیر قانونی پابندیوں کے باوجود ایران نے چار نئی اور اپ گریڈ کاریں مارکیٹ میں پیش کردی ہیں۔

بدھ کے روز صدر حسن روحانی نے ملک کے اندر تیار کی جانے والی چار نئی اور اپ گریڈ کاروں کی رونمائی کی۔ "ان کاروں میں ایک سو بتیس"، "دنا پلس ٹربو آٹو میٹک"، "سیڈان" اور" کراس اوور" شامل ہیں۔رپورٹ کے مطابق ان گاڑیوں کے نوے فیصد پرزہ جات اندرون ملک تیار کیے گئے ہیں۔ چاروں گاڑیاں عالمی معیار کے مطابق تیا کی گئی ہیں اور ایندھن کا خرچ کم ہونے کے ساتھ ساتھ آلودگی بھی کم سے کم پھیلاتی ہیں۔ایران میں تیار کی جانے والی چار نئی کاروں کی رونمائی ایسے وقت میں کی گئی ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مئی دوہزار اٹھارہ کو جامع ایٹمی معاہدے کی یکطرفہ خلاف ورزی کرنے کے بعد اس عالمی معاہدے سے غیر قانونی طور پر علیحدگی اختیار کرلی تھی۔