Dec ۱۶, ۲۰۲۵ ۱۴:۴۳ Asia/Tehran
  • ایرانی خاتون محقق نے امریکہ میں عالمی سائنسی ایوارڈ اور سونے کا تمغہ حاصل کیا

امریکی ریاست کیلی فورنیا میں ایجادات کے بین الاقوامی فیسٹیول میں، سائنسی تحقیقات و ایجادات کا عالمی ایوارڈ اور سونے کا تمغہ ایران کی ایک خاتون محقق کو دیا گیا ہے۔

سحرنیوز/ایران: ارنا کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست کیلی فورنیا میں منعقدہ ایجادات کے بین الاقوامی فیسٹیول میں اسلامی جمہوریہ ایران کی خاتون محقق ڈاکٹر مریم نوری بالانجی نے دانشوروں اور سائنس دانوں کا عالمی ایوارڈ حاصل کرلیا۔

ایران کی اس  نوجوان خاتون محقق نے ادویات میں اپنی تحقیق اور ایجاد کے سلسلے میں دوسری بار یہ با وقار ایوارڈ حاصل کیا ہے۔

انھوں نے جو دوا ایجاد کی ہے وہ کینسر کے خلیوں کو بڑھنے سے روکنے  اور انواع و اقسام کے ٹیومر کے علاج میں مؤثر ہے۔

ان کی ایجاد کردہ یہ دوا  کھانے والی بھی ہے اور انجکشن کی شکل میں  بھی ہے۔

ایران کی اس نوجوان خاتون محقق نے ایک ٹیم کے ساتھ مل کر یہ دوا ایجاد کی ہے اور ان کی ٹیم میں کینیڈین ماہرین بھی شامل تھے۔

کیلی فورنیا کے ایجادات کے 2025 کے بین الاقوامی فیسٹیول میں ڈاکٹر مریم نوری بالانجی کی  پوری ٹیم کو ایجادات کا پہلا انعام اور سونے کا تمغہ دیا گیا۔  

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

ٹیگس