نتن یاہو پوری دنیا کے سامنے ایک رسوائی بن چکے ہیں، اسرائیل کا چہرہ مسخ ہو رہا ہے: اسرائیلی اپوزیشن لیڈر
اسرائیلی اپوزیشن لیڈر اور سابق وزیراعظم یائر لیپڈ نے وزیراعظم بنیامین نتن یاہو پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ دنیا بھر میں اسرائیل کے ماتھے پر ایک بدنما داغ (Stain) بن چکا ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام:تفصیلات کے مطابق، اسرائیلی اپوزیشن کے سربراہ یائر لیپڈ نے صیہونی وزیراعظم بنیامین نتن یاہو پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ نتن یاہو اب پوری دنیا کے سامنے ایک ایسی رسوائی بن چکے ہیں جس سے اسرائیل کا چہرہ مسخ ہو رہا ہے۔
یہ تنازع اس وقت شروع ہوا جب اسرائیلی پارلیمنٹ کے سپیکر امیر اوحانا، پیراگوئے کے پارلیمانی سپیکر رائول لاٹوری کو نیتن یاہو سے ملوانے کے لیے اس عدالت میں لے گئے جہاں وزیراعظم کے خلاف کرپشن کیس کی سماعت ہو رہی تھی۔

عدالت نے پہلے ہی نتن یاہو کی اس استدعا کو مسترد کر دیا تھا کہ انہیں غیر ملکی مہمانوں سے ملاقات کی وجہ سے حاضری سے معافی دی جائے، تاہم عدالت نے صرف سماعت کے دورانیے میں کچھ کمی کی اجازت دی تھی۔
عدالت کی راہداریوں میں نتن یاہو اور پیراگوئے کے عہدیدار کے ہاتھ ملانے کی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہونے کے بعد اپوزیشن لیڈر یائر لیپڈ نے اپنے پیغام میں کہا کہ پیراگوئے کے سپیکر کو نیر عوز (ایرانی حملے سے متاثرہ علاقہ) لے جانے کے بجائے عدالت کے کمرے میں لایا گیا؛ یہ انتہائی شرمناک ہے۔ نتن یاہو آج دنیا کے سامنے اسرائیل کے لیے ایک بدنما داغ بن چکے ہیں۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
یاد رہے کہ نتن یاہو کو بدعنوانی کے تین بڑے مقدمات کا سامنا ہے، جن میں جرم ثابت ہونے کی صورت میں انہیں قید کی سزا ہو سکتی ہے۔ اگرچہ انہوں نے صدر اسحاق ہرتزوگ سے معافی کی درخواست بھی کر رکھی ہے، لیکن ان مقدمات کا مستقبل ابھی تک غیر یقینی ہے۔