ایرانی والیبال ٹیم عالمی درجہ بندی میں ساتویں نمبر پر
https://urdu.sahartv.ir/news/echonomic_news-i387346-ایرانی_والیبال_ٹیم_عالمی_درجہ_بندی_میں_ساتویں_نمبر_پر
ایران کی والی بال ٹیم تاریخ میں پہلی بار عالمی درجہ میں بندی میں ساتویں نمبر پر آگئی۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Jun ۰۴, ۲۰۲۱ ۱۶:۰۸ Asia/Tehran
  • ایرانی والیبال ٹیم عالمی درجہ بندی میں ساتویں نمبر پر

ایران کی والی بال ٹیم تاریخ میں پہلی بار عالمی درجہ میں بندی میں ساتویں نمبر پر آگئی۔

عالمی والیبال فیڈریشن نے ورلڈ نیشنز لیگ کے اختتام پر ٹیموں کی تازہ ترین درجہ بندی جاری کر دی ہے۔
ایران کی قومی والی بال ٹیم کینیڈا کے مقابلے میں اپنی فتح کے بعد، ارجنٹائن کی جگہ ساتویں نمبر پر آ گئی ہے۔ اگرچہ جاپان کی ٹیم چھٹے نمبر آنے کے بعد ایشیا کی بہترین ٹیم بن گئی  ہے تاہم ایران کے مقابلے میں اس کے صرف دو پوائنٹ زیادہ ہیں۔
عالمی والیبال درجہ بندی میں، برازیل، پولینڈ اور امریکہ بدستور پہلے دوسرے اور تیسرے نمبر ہیں۔