ایران اور یورپی یونین کے رکن ممالک کے مابین تجارتی لین دین
یوروسٹیٹ کے اعداد و شمار کے مطابق، جنوری سے مارچ 2023 تک ایران کو یورپی یونین کی برآمدات 960 ملین یورو تک پہنچ گئیں ۔
سحر نیوز/ ایران: یورپی یونین کے شماریات کے دفتر یوروسٹیٹ کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، 2023 کے پہلے تین مہینوں میں ایران اور یورپی یونین کے رکن ممالک کے درمیان تجارت کی مالیت 1.18 ارب یورو تک پہنچ گئی ہے۔
یوروسٹیٹ کے مطابق، نیدرلینڈ، اٹلی اور فرانس کی ایران کو برآمدات میں مارچ کی سہ ماہی کے دوران بالترتیب 63 فیصد، 24 فیصد اور 17 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔
اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ ایران اور یورپی یونین کے 27 رکن ممالک کے درمیان تجارت میں 2023 کی پہلی سہ ماہی میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 11 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔
یوروسٹیٹ کے اعداد و شمار کے مطابق، جنوری سے مارچ 2023 تک ایران کو یورپی یونین کی برآمدات 960 ملین یورو تک پہنچ گئیں ۔