Nov ۲۲, ۲۰۱۸ ۱۰:۰۱ Asia/Tehran
  • ایران عالمی سیاحوں کے لئے محفوظ ملک

بین الاقوامی اداروں نے اپنی تازہ ترین رپورٹس میں اسلامی جمہوریہ ایران کو غیرملکی سیاحوں کے لئے دنیا کے محفوظ ترین ممالک کی فہرست میں شامل کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، عالمی کنٹرول رسک گروپ اور انٹرنیشنل ایس او ایس ادارے نے 2018 کی رپورٹ میں کہا ہے کہ عالمی سیاحوں کے لئے ایران دنیا کے محفوظ ملکوں میں شامل ہے۔

ایران کے علاوہ مشرق وسطی کے صرف چند ممالک جس میں کویت اور قطر شامل ہیں، کو سیکورٹی کے حوالے سے کم رسک کی فہرست میں قرار دیا گیا ہے۔

ترکمانستان اور سعودی عرب کی سیکورٹی کو بھی سیاحوں کے لئے درمیانے درجے کا کہا گیا ہے جبکہ عراق، افغانستان اور بعض دیگر ممالک کو سیاحوں کے لئے خطرناک قرار دیا گیا ہے۔

اس فہرست میں فن لینڈ، ناروے اور ڈنمارک کو دنیا کے سب سے محفوظ ترین ممالک قرار دیا گیا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران قدرتی حسن سے مالا مال ملک ہے. یہاں سیاحت کو جدید خطوط پر استوار کیا گیا ہے اسی لئے ایران میں سیاحت ملکی معیشت میں ایک بڑے اضافے کا سبب بن سکتی ہے۔

ٹیگس