Feb ۰۱, ۲۰۲۶ ۲۰:۱۸ Asia/Tehran
  • دہشت گردوں کے ساتھ مقابلے میں سترہ پاکستانی سیکیورٹی اہلکار مارے گئے: سرفراز بگٹی

پاکستان کے صوبے بلوچستان کے وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے ساتھ مقابلے میں سترہ سیکیورٹی اہلکار مارے گئے جب کہ ایک سو پیتالیس دہشتگردوں کی لاشیں ہمارے پاس موجود ہیں۔

سحرنیوز/پاکستان:  صوبے بلوچستان کے صدر مقام کوئٹہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا دہشت گردوں نے اکتیس معصوم شہریوں کی جان لی اورگوادر میں دہشتگردوں نے پانچ خواتین اور تین بچوں کو مار ڈالا ، جان بحق ہونے والی فیملی کا تعلق خضدار سے تھا اور وہ بلوچ تھے، یہ خود کو بلوچ کہتے ہیں لیکن یہ بلوچ نہیں دہشت گرد ہیں۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

انہوں نے دعوی کیا کہ افغان سر زمین بھی پاکستان کے خلاف استعمال ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس دہشتگردانہ حملے کی انٹیلی جنس رپورٹ موجود تھی اس لئے ہم نے ایک دن پہلے آپریشن شروع کردیا تھا۔

 

واضح رہے کہ پاکستان کے صوبے بلوچستان کے مختلف شہروں میں دہشت گردانہ کاروائیوں کی وجہ سے خوف و ہراس طاری ہے اور موبائیل اور انٹر نیٹ سروس بند ہے۔

 

ٹیگس