Feb ۰۱, ۲۰۲۶ ۱۹:۳۴ Asia/Tehran
  • ہندوستان؛ نیا مالی بجٹ پارلیمنٹ میں پیش

ہندوستان کی وزیرِ خزانہ نے آج پارلیمنٹ میں مالی سال دو ہزار چھبیس ستائیس کا مرکزی بجٹ پیش کردیا

سحرنیوز/ہندوستان  وزیرِ خزانہ نرملا سیتارمن نے کہا ہے کہ بجٹ میں اصلاحات، سرمایہ کاری اور نوجوانوں کی صلاحیتوں کو سامنے رکھتے ہوئے ’ترقی یافتہ ہندوستان‘ کے ہدف پر توجہ دی گئی ہے۔

 بجٹ تقریر اور دستاویز میں حکومت کی جانب سے مختلف شعبوں سے متعلق متعدد اعلانات شامل ہیں۔ وزیرِ خزانہ نرملا سیتارمن کی یہ مسلسل نویں بجٹ تقریر تھی۔

 

ادھر کانگریس لیڈر جے رام رمیش نے اپنے ردعمل میں ’ایکس‘ پر لکھا کہ بجٹ تقریر شفاف نہیں تھی، کیونکہ اس میں اہم پروگراموں اور منصوبوں کے لیے بجٹ مختص کرنے کے حوالے سے کوئی واضح معلومات نہیں دی گئیں۔

 

سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے مرکزی بجٹ کو غریب اور کسان مخالف قرار دیتے ہوئے الزام لگایا کہ بی جے پی بجٹ کے ذریعے اپنے لوگوں کی اقتصادی ترقی یقینی بنا رہی ہے-

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

ٹیگس