آٹھ عرب و اسلامی ممالک کا مشترکہ بیان، غزہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر صیہونی حکومت کی سخت مذمت
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i451922-آٹھ_عرب_و_اسلامی_ممالک_کا_مشترکہ_بیان_غزہ_میں_جنگ_بندی_کی_خلاف_ورزیوں_پر_صیہونی_حکومت_کی_سخت_مذمت
آٹھ عرب اور اسلامی ممالک نے ایک مشترکہ بیان میں غزہ پٹی میں جنگ بندی کی بار بار خلاف ورزیوں پر صہیونی حکومت کی شدید مذمت کی ہے۔
(last modified 2026-02-01T12:16:03+00:00 )
Feb ۰۱, ۲۰۲۶ ۱۵:۴۶ Asia/Tehran
  • آٹھ عرب و اسلامی ممالک کا مشترکہ بیان، غزہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر صیہونی حکومت کی سخت مذمت

آٹھ عرب اور اسلامی ممالک نے ایک مشترکہ بیان میں غزہ پٹی میں جنگ بندی کی بار بار خلاف ورزیوں پر صہیونی حکومت کی شدید مذمت کی ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام:   آٹھ عرب اور اسلامی ممالک کے جاری کردہ بیان میں کہا گيا ہے کہ صہیونی حملے کشیدگی میں اضافے کا باعث بن رہے ہیں اور امن کو مستحکم کرنے کی کوششوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ ان ممالک نے زور دیا کہ جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیاں سیاسی عمل کے لیے براہ راست خطرہ ہیں اور غزہ کو ایک مضبوط اور مستحکم مرحلے میں داخل ہونے سے روک رہی ہیں۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

مشترکہ بیان کے آخر میں تمام متعلقہ فریقوں سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ اس حساس مرحلے میں اپنی ذمہ داریاں پوری کریں اور ایسے کسی بھی اقدام سے گریز کریں جو عدم استحکام اور بحران میں اضافے کا سبب بنے۔

 

یاد رہے یہ بیان اس کے بعد جاری کیا گیا جب ہفتے کے روز صہیونی فوج کے ہاتھوں غزہ میں ہونے والے تازہ حملوں میں تیس سے زائد افراد شہید اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔