بلٹ پروف اسکول بیگ امریکی اسکولوں کی ضرورت۔ ویڈیو
https://urdu.sahartv.ir/news/entertainment-i409951-بلٹ_پروف_اسکول_بیگ_امریکی_اسکولوں_کی_ضرورت_ویڈیو
امریکہ بالخصوص اسکولوں میں بڑھتے فائرنگ کے ہولناک واقعات نے اسکول بیگ بنانے والوں کو مجبور کر دیا ہے کہ وہ اب کچھ ایسے بیگ، ٹیفن اور پینسل باکس وغیرہ تیار کریں جنہیں خطرے کے موقع پر ایک سپر کے طور پر بھی استعمال کیا جا سکے۔ امریکی بازاروں میں اب بلٹ پروف اسکول بیگ کی پیداوار اور اسکی مانگ میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ ایجوکیشن ویکس ٹریکر کی رپورٹ کے مطابق رواں سال کے دوران اب تک امریکی اسکولوں میں فائرنگ کے 27 واقعات پیش آ چکے ہیں جبکہ گزشتہ برس ان واقعات کی کل تعداد 34 تھی۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Aug ۱۸, ۲۰۲۲ ۰۹:۰۹ Asia/Tehran