-
برق رفتار کنگ فو ماسٹر ۔ ویڈیو
Dec ۲۸, ۲۰۱۹ ۰۲:۲۳یہ ہیں چین کے 28 سالہ جانگ چینگ کیانگ جو مارشل آرٹ کونگ فو کے ماہر ہیں۔ انہوں نے اپنی زندگی کے 18 سال یہ مہارت حاصل کرنے پر صرف کئے ہیں۔اس وقت وہ برق رفتاری سے پانی پر چلنے کی توانائی رکھنے کے علاوہ اور بھی بہت سی حیرت انگیز توانائیوں کے مالک ہیں۔
-
متنازع قوانین کے خلاف عوامی مظاہرے تیز+ ویڈیوز
Dec ۲۷, ۲۰۱۹ ۰۶:۱۱پورے ہندوستان میں متنازع قانون سی اے اے، این آرسی اور این پی آر کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
-
صیہونی ٹولے نے فلسطینی خواتین کو گرفتار کیا۔ ویڈیو
Dec ۲۶, ۲۰۱۹ ۰۷:۴۹مقبوضہ بیت المقدس پر صیہونی ٹولے کے دہشتگردوں نے چار اور فلسطینی خواتین کو گرفتار کر لیا۔فلسطین کے انفارمیشن سینٹر کی رپورٹ کے مطابق رواں سال کے دوران صیہونی ٹولہ بیس سے زائد خواتین کو گرفتار کر چکا ہے اور اس طرح صیہونی جیلوں میں قید فلسطینی خواتین کی تعداد قریب ستر ہو چکی ہے۔
-
صیہونی وزیر اعظم پناہگاہ کی جانب فرار ۔ ویڈیو
Dec ۲۶, ۲۰۱۹ ۰۷:۲۹غزہ کے قریب مقبوضہ فلسطین کےعلاقوں میں دھماکے کی آواز سنی جانے کے بعد خطرے کا الارم بجا دیا گیا اور عسقلان میں تقریر کر رہے صیہونی ٹولے کے سرغنہ بنیامین نتن یاہو تقریر چھوڑ کر فورا پناہگاہ جانے پر مجبور ہو گئے۔ صیہونی ٹولے کا دعوا ہے کہ غزہ کی جانب سے ایک راکٹ مقبوضہ فلسطین کی جانب فائر کیا گیا ہے۔
-
کیسے حاصل ہوتا ہے عقیق یمانی؟ ۔ ویڈیو
Dec ۲۶, ۲۰۱۹ ۰۶:۴۸عقیق یمنی یا یمانی کو قدیم زمانے سے ایک خاص شہرت و اہمیت حاصل رہی ہے اور دنیا کے بے شمار لوگ بالخصوص مسلمانان عالم عقیق یمنی کو اپنے زیورات یا مکانات میں زینت کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔ ان دنوں باوجود اس کے کہ یمن کو سعودی عرب اور اسکے اتحادیوں کی سخت اور حیوانی جارحیت کا سامنا ہے مگر اسکے باوجود یمنی باشندے اس قیمتی پتھر کی جستجو میں رہتے ہیں اور انکے کانوں سے نکال کر دنیا کے بازاروں تک ارسال کرتے ہیں۔ کئی رنگوں کا حامل یمنی عقیق دنیا کے خاص اور قیمتی تحائف میں شمار ہوتا ہے۔
-
العیساویہ بستی میں صیہونی ٹولے کی دہشتگردی ۔ ویڈیو
Dec ۲۵, ۲۰۱۹ ۰۵:۵۸مقبوضہ بیت المقدس کے مشرق میں بسی فلسطینیوں کی العیساویہ بستی پر ایک بار پھر صیہونی دہشتگردوں نے دھاوا بولا اور چند فلسطینی مکانات کو مسمار کر دیا۔اس موقع پر صیہونیوں اور فلسطینی باشندوں میں ٹکراؤ بھی ہوا۔ صیہونی دہشتگرد فلسطینی علاقوں میں خوف و ہراس کا ماحول بنائے رکھنے کے لئے انسانی اقدامات کرتے رہتے ہیں۔
-
"مریم مقدس‘‘ نامی ایک مایۂ ناز سیریل کے 3 منتخب حصے ملاحظہ کیجئے !
Dec ۲۵, ۲۰۱۹ ۰۵:۳۰حضرت عیسی علیہ السلام 25 دسمبرکو مقبوضہ فلسطین کے شہر بیت لحم میں پیدا ہوئے- اس مناسبت پر ہم اپنے تمام ناظرین ، سامعین اور قارئین کرام کی خدمت میں ہدیہ تبریک و تہنیت پیش کرتے ہیں-
-
عیسائی شہید، آرمن آودیسیان | ڈاکومنٹری | Farsi Sub Urdu
Dec ۲۵, ۲۰۱۹ ۰۳:۳۰یہ ڈاکومنٹری ایک عیسائی شہید کے اہل خانہ سے ولی امر مسلمین سید علی خامنہ ای (حفظہ اللہ) کی ملاقات پر مبنی ہے۔
-
مغربی دنیا کے ’’حیوانات‘‘ بڑے خوش رہتے ہیں! ۔ ویڈیو
Dec ۲۴, ۲۰۱۹ ۰۷:۳۰اسپین کے تیسرے بڑے شہر ویلینسیا کے چڑیا گھر میں کرسمس اور نئے عیسوی سال کی آمد آمد پر حیوانات کو خاص تحائف سے نوازا گیا۔اسپین کا شمار یورپ کے ان ممالک میں ہے جہاں حالیہ برسوں میں مختلف ممالک کے تارکین وطن پناہ لینے کی غرض سے پہونچے ہیں مگر انہیں سخت اور ناگفتہ بہ دشواریوں کا سامنا ہے۔
-
اسٹیڈیئم میں ہوئی گڈے گڑیوں کی بارش ۔ ویڈیو
Dec ۲۳, ۲۰۱۹ ۱۰:۰۲اٹلی کی والیبال لیگ کے دوران ایک نادر اتفاق اُس وقت پیش آیا جب ٹیم والوں نے اپنے طرفداروں سے یہ اپیل کی کہ وہ جب میچ دیکھنے کے لئے اسٹیڈئم میں آئیں تو اپنے ساتھ ایک گڑیا بھی لے کر آئیں تاکہ ان گڈے گڑیوں کو جمع کر کے کرسمس کے موقع پر کینسر کے شکار بچوں کو دیا جا سکے۔اتفاق یہ کہ اسٹیڈئم میں آنے والے اکثر لوگوں نے اپیل کا مثبت جواب دیا اور انہوں نے دو سیٹ کے درمیان ہونے والے وقفے میں اپنے لائے ہوئے تحائف ایک ساتھ اسٹیڈیئم کی جانب اچھال دئے۔