شہید حججی کو یہ عزت خدا نے دی ہے۔ تصاویر + ویڈیو
https://urdu.sahartv.ir/news/event-i294420-شہید_حججی_کو_یہ_عزت_خدا_نے_دی_ہے_تصاویر_ویڈیو
شہید محسن حججی کے اہل خانہ جس وقت مشہد مقدس ایئرپورٹ پر پہونچے تو انکا شاندار استقبال ہوا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۱۷, ۲۰۱۷ ۰۸:۲۷ Asia/Tehran

شہید محسن حججی کے اہل خانہ جس وقت مشہد مقدس ایئرپورٹ پر پہونچے تو انکا شاندار استقبال ہوا۔

بدھ کے روز شہید محسن حججی کے اہل خانہ مشہد مقدس پہونچے جہاں حضرت امام رضا علیہ السلام کے خادمین، بالخصوص دفاع حرم کی خاطر جام شہادت نوش کرنے والے شہیدوں کے اہل خانہ اور سینکڑوں مشہدی عقیدت مندوں نے ان کا شاندار اور پر وقار استقبال کیا۔

سچ ہے کہ اگر کوئی خلوص دل سے خدا کے لئے اسکی راہ میں قدم بڑھائے تو خدا اسے دنیا و عقبیٰ میں ایسی عزت عطا کرتا ہے کہ زمانے کو اس پر رشک ہوتا ہے۔اس کی بہترین مثال ۲۵ سالہ شہید حججی کی ذات ہے جس نے اپنے نحیف و لاغر وجود سے لاکھوں دلوں میں انقلاب برپا کر دیا۔