نوحہ: بے خطا مارا گیا سبط رسول دوسرا - آڈیو
۷ صفر ایک روایت کے مطابق نواسہ رسولۖ حضرت امام حسن مجتبی (ع) کی شهادت کی تاریخ ہے ہم اپنے تمام ناظرین ، سامعین اورقارئین کرام کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں
زیارت نامہ فرزند رسول حضرت امام حسن علیہ السلام
پندرہ رمضان المبارک کی تاریخ نواسہ رسولۖ حضرت امام حسن (ع) کے یوم ولادت باسعادت کی مبارک تاریخ ہے- حضرت امام علی (ع) اور حضرت فاطمہ زہرا (س) کے فرزنداکبر حضرت امام حسن (ع) ، پندرہ رمضان المبارک سن تین ہجری قمری کو مدینہ منورہ میں اس دنیا میں تشریف لائے۔ آپ (ع) ابھی تقریبا سات برس کےہی تھے کہ آپ کے نانا رسول خدا (ص) نے رحلت فرمائی۔
پیغمبر اسلام (ص) کی وفات کے بعد تقریبا تیس برس آپ (ع) اپنے پدر بزرگوارحضرت علی مرتضی (ع) کے سایہ شفقت میں رہے اور مولا امیرالمومنین(ع) کی شہادت کے بعد سن چالیس ہجری قمری میں امامت کے منصب پر فائز ہوئے اور دس برس تک امامت کے فرائض انجام دیتے رہے- سرانجام معاویہ کی سازش کے تحت زہر دغا کے ذریعے سن پچاس ہجری قمری میں اڑتالیس برس کی عمر میں شہید کردئے گئے-
حضرت امام حسن (ع) فضائل وکمالات کی انتہائی اعلی منزلوں پر فائز تھے اور عفو و بخشش نیز غریبوں اور ناداروں کی مدد کرنا آپ(ع) کی ایسی خصوصیات تھیں جو زبان زد خاص و عام تھیں۔ آپ(ع) نہ صرف غریبوں، مسکینوں، ناداروں اور حاجتمندوں کی حاجت روائی اور مدد فرماتے بلکہ جو دردمند آپ(ع) سے آکر اپنی مشکلات و پریشانیاں بیان کرتا آپ(ع) اس کی دلجوئی کرتے اور اس کے مسائل و مشکلات حل فرماتے۔
ایک روایت کے مطابق 7 صفر فرزند رسول حضرت امام حسن مجتبی کا یوم شہادت ہے- اور دوسری مشہور و معروف روایت کے مطابق آپ کی شہادت کی تاریخ 28 صفر ہے-
فرمان فرزند رسول حضرت امام حسن علیہ السلام