یمن کے قریب سعودی عرب کے ہوائی حملوں میں سات ہندوستانی لاپتہ
Sep ۰۹, ۲۰۱۵ ۲۲:۰۶ Asia/Tehran
ہندوستان کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ یمن کے ساحل کے قریب دو ہندوستانی کشتیوں پر سعودی لڑاکا طیاروں کے حملے میں ان پر سوار سات ہندوستانی لاپتہ ہو گئے ہیں-
ارنا کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کی وزارت خارجہ نے بدھ کے روز اعلان کیا ہے کہ سعودی لڑاکا طیاروں نے منگل کے روز دو ہندستانی کشتیوں کو نشانہ بنایا ہے- یہ کشتیاں صومالیہ اور یمن کے راستے پر رواں دواں تھیں اور ان پر بیس افراد سوار تھے کہ جن میں سے سات لاپتہ ہیں- اس بیان میں کہا گیا ہے کہ جیبوٹی میں ہندوستانی سفارتخانے کے حکام ان دو کشتیو ں پر سوار افراد اور لاپتہ ہونے والوں کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لئے یمنی حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں- اس سے قبل اعلان کیا گیا تھا کہ حدیدہ بندرگاہ پر ایندھن کے اسمگلروں کی دو کشتیوں پر سعودی عرب کے ہوائی حملے میں بیس ہندوستانی شہری ہلاک ہو گئے۔ ہندوستان نے یمن پر سعودی جارحیت کے آغاز کے بعد اپنے تمام شہریوں کو یمن سے باہر نکال لیا تھا- ہندوستان نے اپنا سفارتخانہ یمن سے جیبوٹی منتقل کر دیا ہے اور ہندوستان کے صرف چند نمائندے یمن میں سرگرمیاں انجام دے رہے ہیں-