ہندوستانی حجاج کے اہل خانہ کی سعودی عرب روانگی
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i199057-ہندوستانی_حجاج_کے_اہل_خانہ_کی_سعودی_عرب_روانگی
ہندوستانی حجاج کے اہل خانہ سانحہ منٰی میں لاپتہ ہونے والوں کی تلاش کے لئے سعودی عرب جاہیں گے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Oct ۰۶, ۲۰۱۵ ۱۳:۰۷ Asia/Tehran
  • ہندوستان کی وزرات خارجہ
    ہندوستان کی وزرات خارجہ

ہندوستانی حجاج کے اہل خانہ سانحہ منٰی میں لاپتہ ہونے والوں کی تلاش کے لئے سعودی عرب جاہیں گے۔

ہندوستان کی وزرات خارجہ کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق وزیر خارجہ سشما سوارج نے کہا ہے ہندوستانی حجاج کے اہل خانہ کا ایک گروپ اپنے پیاروں کی تلاش اور ان کی لاشوں کی شناخت کے لئے جلد سعودی عرب روانہ ہوگا۔


ہندوستانی وزیر خارجہ نے سشما سوراج نے وزیر مملکت برائے امور خارجہ وی کے سنگھ کو بھی فوری طور پر سعودی عرب جانے کی ہدایت جاری کی ہے تاکہ لاپتہ ہونے والے ہندوستانی حاجیوں کی صورتحال واضح کی جاسکے۔


ہندوستان کی وزارت خارجہ نے سانحہ منٰی میں اب تک چوہتر ہندوستانی شہریوں کے شہید ہونے کی تصدیق کی ہے۔ 78 ہندوستانی حجاج کرام لاپتہ ہیں-