Nov ۰۷, ۲۰۱۵ ۱۹:۳۲ Asia/Tehran
  • ہندوستان نے ایک بار پھر چابہار بندرگاہ میں سرمایہ کاری پر آمادگی کا اظہار کیا ہے
    ہندوستان نے ایک بار پھر چابہار بندرگاہ میں سرمایہ کاری پر آمادگی کا اظہار کیا ہے

ہندوستان نے ایران کی چابہار بندرگاہ کی توسیع کے پروجیکٹ میں ایک بار پھر وسیع سرمایہ کاری کے لئے اپنی آمادگی کا اعلان کیا ہے۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے سفیر سورب کمار نے سنیچر کو ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان کے ڈپٹی گورنر احمد علی موہبتی سے ملاقات میں کہا کہ ایران اور ہندوستان کے روابط ہمیشہ اچھے اور دوستانہ رہے ہیں ۔ انھوں اسی کے ساتھ ایران کو ہندوستان کا اہم ترین تجارتی حلیف قرار دیا ۔

ہندوستان کے سفیر سورب کمار نے اس ملاقات میں کہا کہ ان کا ملک ایران سے جو چیزیں درآمد کرتا ہے عام طور پر ان کی شپ منٹ مغربی ایران سے انجام پاتی ہے جس پر خرچ زیادہ آتا ہے اس لئے ہندوستان مشرقی ایران خاص طور پر چابہار بندرگاہ سے یہ کام کرنا چاہتا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ ہندوستان چابہار بندگاہ کی توسیع کے پروجیکٹ میں وسیع پیمانے پر سرمایہ کاری کے لئے تیار ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق سیستان وبلوچستان کے ڈپٹی گورنر احمد علی موہبتی نے جن کے پاس ساحلی شہر چابہار کا چارج ہے، اس ملاقات میں کہا کہ چابہار بندر گاہ اپنی مخصوص جغرافیائی پوزیشن کے باعث ہندوستان کی تجارت کو ان ملکوں سے جوڑ سکتی ہے جن کا اپنا کوئی ساحل نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ علاقائی تجارت کے فروغ میں چابہار بندرگاہ اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔

ٹیگس