ہندوستانی وزیراعظم روس کے دورے پر
Dec ۲۴, ۲۰۱۵ ۰۶:۳۳ Asia/Tehran
-
ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی روس کے دورے پر
ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی روس کے دورے پر ماسکو پہنچ گئے ہیں۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق ماسکو پہنچنے پر روسی حکام نے ان کا استقبال کیا۔ اس رپورٹ کے مطابق روس اور ہندوستان کے حکام نے اعلان کیا ہے کہ ماسکو اور نئی دہلی کامو ٹی 226 ماڈل کے دو سو ہیلی کاپٹروں کی تیاری کے لیے مشترکہ سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں۔
توقع کی جا رہی ہے کہ ہندوستان کے وزیراعظم اپنے دورہ ماسکو کے دوران اربوں ڈالر مالیت کے ایٹمی ری ایکٹروں کی تعمیر اور فوجی ہیلی کاپٹروں کی تیاری کے معاہدوں پر دستخط کریں گے۔
نریندر مودی اپنے اس دورے کے دوران روسی حکام کو آندھرا پردیش کے علاقے میں بارہ سو میگاواٹ کے چھ ایٹمی بجلی گھر تعمیر کرنے کی تجویز بھی پیش کریں گے۔
ٹیگس