پاکستان کی سرحد کے قریب ہندوستان کی فضائیہ کے ایک ٹھکانے پر حملہ
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i204320-پاکستان_کی_سرحد_کے_قریب_ہندوستان_کی_فضائیہ_کے_ایک_ٹھکانے_پر_حملہ
مسلح افراد کے ایک گروہ نے پاکستان کی سرحد کے قریب واقع ہندوستان کی فضائیہ کے ایک ٹھکانے پر حملہ کر دیا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jan ۰۲, ۲۰۱۶ ۰۴:۴۳ Asia/Tehran
  • ہندوستان کی ریاست پنجاب کے علاقے پٹھان کوٹ کے پولیس سربراہ وجے کمار پرتاب سنگھ
    ہندوستان کی ریاست پنجاب کے علاقے پٹھان کوٹ کے پولیس سربراہ وجے کمار پرتاب سنگھ

مسلح افراد کے ایک گروہ نے پاکستان کی سرحد کے قریب واقع ہندوستان کی فضائیہ کے ایک ٹھکانے پر حملہ کر دیا۔

بعض ذرائع کے حوالے سے موصولہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہندوستان کی ریاست پنجاب کے علاقے پٹھان کوٹ کے پولیس سربراہ وجے کمار پرتاب سنگھ نے کہا ہے کہ ہفتے کی صبح ایک مسلح گروہ نے اس علاقے میں واقع ہندوستان کی فضائیہ کے ٹھکانے کو اپنے حملے کا نشانہ بنایا ۔

انھوں نے کہا کہ اس حملے کے بعد ہندوستان کی سیکورٹی فورس اور مسلح افراد کے درمیان شدید جھڑپیں شروع ہوگئیں۔ بتایا جاتا ہے کہ جھڑپوں کے دوران دو مسلح افراد کو ہلاک کردیا گیا۔

واضح رہے کہ پٹھان کوٹ نامی علاقہ، ہندوستان اور پاکستان کی سرحد کے قریب، اس ہائی وے پر واقع ہے جو جموں و کشمیر کو ہندوستان کے دیگر علاقوں سے ملاتا ہے۔