ہندوستان: شدت پسند ہندو تنظیم شیوسینا کی جانب سے دینی مدارس میں اردو اور عربی میڈیم میں تعلیم کی مخالفت
ہندوستان کی ریاست مہاراشٹر میں شدت پسند ہندوتنظیم شیوسینا نے دینی مدارس میں اردو اور عربی میڈیم میں تعلیم کی مخالفت کردی ہے۔
شیو سینا نے ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی سے کہا ہے کہ وہ برطانوی حکومت سے سبق لیتے ہوئے ہندوستان کے دینی مدارس میں اردو اور عربی کی تعلیم پر پابندی عائد کر دیں –
شیوسینا کا کہنا ہے کہ دینی مدارس میں اردو اور عربی میڈیم سے تعلیم کا سلسلہ بند ہونا چاہئے اور ان کی جگہ ہندی اور انگریزی میڈیم سے تعلیم دی جانی چاہئے -
شیوسینا کے ترجمان اخبار سامنا نے اپنے اداریئے میں لکھا ہے کہ برطانوی حکومت نے ابھی حال ہی میں کہا تھا کہ برطانیہ میں اپنے شوہروں کے ساتھ رہنے والی خواتین کو انگریزی نہ بول پانے کی صورت میں ان کے ملک واپس لوٹا دیا جائے گا -
ایسا پہلی بار نہیں ہے جب شدت پسند ہندوتنظیم شیوسینا نے مسلمانوں کی زبان اور ان کے آداب و رسوم کے خلاف اس قسم کا بیان دیا ہے -