ہندوستان اور چین کے مذاکرات
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i222247-ہندوستان_اور_چین_کے_مذاکرات
ہندوستان اور چین نے اپنے سرحدی تنازعات حل کرنے کے لئے انیسویں دور کے مذاکرات انجام دیئے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Apr ۲۰, ۲۰۱۶ ۱۵:۵۴ Asia/Tehran
  • ہندوستان اور چین کے مذاکرات

ہندوستان اور چین نے اپنے سرحدی تنازعات حل کرنے کے لئے انیسویں دور کے مذاکرات انجام دیئے۔

بیجنگ میں ہونے والے مذاکرات میں ہندوستان کی طرف سے قومی سلامتی کے امور کے مشیر اجیت ڈوئل نے حصہ لیا جبکہ چینی حکومت کے خصوصی نمائندے یانگ جی چی نے چینی وفد کی سربراہی کی۔

واضح رہے کہ ہندوستان نے اجیت ڈوئل اور چین نے یانگ جی چی کو سرحدی تنازعات کے حل سے متعلق مذاکرات کے لئے اپنا اپنا نمائندہ مقرر کیا ہے۔

ہندوستان اور چین نے سرحدی تنازعات کے حل کے لئے یہ مذاکرات ایک ایسے وقت انجام دیئے جب کالعدم تنظیم جیش محمد کے سرغنہ مسعود اظہر پراقوام متحدہ کی جانب سے پابندی عا‏ئد کئے جانے پر مبنی ہندوستان کی درخواست کی چین نے مخالفت کی ہے۔

چین کے اس اقدام پر ہندوستان میں کافی ناراضگی پائی جاتی ہے اور دونوں ہی ملکوں کے تعلقات میں تلخی پیدا ہو گئی ہے۔ ہندوستان کا کہنا ہے کہ یہ بات سمجھ سے باہر ہے کہ جب جیش محمد پراقوام متحدہ نے پابندیاں عائد کر رکھی ہیں تو اس کے سرغنہ پر پابندی کیوں نہیں لگائی جاسکتی؟