Apr ۲۶, ۲۰۱۶ ۰۸:۴۱ Asia/Tehran
  • نوشاد فوربس: ہندوستان ایران کے ساتھ مشترکہ سرمایہ کاری اور طویل مدت تعلقات چاہتا ہے۔
    نوشاد فوربس: ہندوستان ایران کے ساتھ مشترکہ سرمایہ کاری اور طویل مدت تعلقات چاہتا ہے۔

ہندوستان کی صنعتوں کی کنفیڈریشن کے صدر نے ایران میں مشترکہ اور طویل مدت سرمایہ کاری کے لیے اپنے ملک کی دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹریز کے صدر نوشاد فوربس نے پیر کے روز تہران میں ایران اور ہندوستان کے اقتصادی اجلاس میں کہا کہ ایران اور ہندوستان کے تعلقات کو فروغ دینے کے لیے بہت زیادہ توانائیاں اور مواقع موجود ہیں۔ اس بنا پر ان کا ملک ایران کے ساتھ مشترکہ سرمایہ کاری اور طویل مدت تعلقات چاہتا ہے۔

نوشاد فوربس نے مزید کہا کہ ایران اور ہندوستان کے تعلقات کو فروغ دینے کے لیے مالی مشکلات اور مسائل کو دور کرنے کے سلسلے میں بعض اقدامات کرنے کی ضرورت ہے البتہ ویزوں کے اجرا میں قابل قبول پیشرفت ہو چکی ہے اور ایرانی تاجر آسانی کے ساتھ ہندوستان کا سفر کر سکتے ہیں۔ یہ اقدامات دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کو آسان بناتے ہیں۔

کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹریز کے صدر نے مزید کہا کہ ایران اور ہندوستان نے بینکنگ کے مسائل اور مشکلات کو حل کرنے کے لیے بہت سے قدم اٹھائے ہیں اور یورو کی منتقلی اور اس کی ریال میں تبدیلی کا مسئلہ حل ہونے کے مراحل میں ہے۔

نوشاد فوربس نے ایران ہند گیس پائپ لائن کے بارے میں کہا کہ اس گیس پائپ لائن کی تعمیر کے بارے میں مذاکرات ہو رہے ہیں۔ یہ پائپ لائن عمان کے راستے سمندر کے نیچے ہندوستان تک بچھائی جائے گی۔

ٹیگس